Monday, 20 February 2017

Namak ki kan

نمک کی کان

 نمک کی کان ضلع جہلم پنجاب پاکستان کھیوڑہ میں واقع ہے۔ یہ جگہ اسلام آباد سے 160 جبکہ لاہور سے قریبا 250 
  کلومیٹر فاصلہ پر ہے۔

 نمک کی یہ کان دنیا کی دوسری بڑی کان  ہے اور خوردنی نمک کا ذخیرہ ہے جنوبی ایشیا میں بهت پرانی ہے اور اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ جب سکندر اعظم 322 ق م میں اس علاقے میں آیا تو اس کے گھوڑے یہاں کے پتھر چاٹتے ہوئے دیکھے گئے۔ ایک فوجی نے پتھر کو چاٹ کر دیکھا تو اسے نمکین پایا۔ یوں اس علاقے میں نمک کی کان دریافت ہوئی۔ اس کے بعد یہ کان یہاں کے مقامی راجہ نے خرید لی اور قیام پاکستان تک یہ کان مقامی جنجوعہ راجوں کی ملکیت رہی۔


موجودہ دور میں تقریبا تین لاکھ پچیس ہزار ٹن نمک سالانہ نکالا جاتا ہے۔ یہ کان 17 منزلوں پر مشتمل ہے جن میں سے 11 زیر زمین ہیں۔ یہ کان سطح سمندر سے تقریبا 228 میٹر بلند اور 730 میٹر لمبی ہے۔ جبکہ تمام سرنگوں کی لمبائی تقریبا 40 کلیومیٹر ہے۔ یہاں کا نمک 99 فیصد خالص اور گلابی ، سفید اور سرخی مائل رنگوں میں پایا جاتا ہے
 نمک کی کان میں دمہ کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے علاوہ بیرون از ملک مریض بھی یہاں آتے ہیں

No comments:

Post a Comment